کورونا وباء کے باوجود پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں سال 2 فیصد، آئندہ سال 4 فیصد رہنے کا امکان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک 2021 جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی بڑھوتری رواں سال 2 فیصد اور آنے والے مالی سال میں 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے، 2021 میں صنعتوںے کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے جب کہ مینو فیکچرنگ اور تعمیراتی شعبے میں بڑھوتری دکھائی دے رہی ہے ، ریٹیل اور ٹریڈ شعبے کی بحالی سے سروسز سیکٹر میں ترقی ہورہی ہے۔

پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے عبوری کنٹری ڈائریکٹر ایف کلیو کاواواکی (F. Cleo Kawawaki) نے بتایا کہ پاکستان کیلئے ویکیسن کی مسلسل فراہمی، سماجی تحفظ کو مضبوط بنانے، نجی شعبہ کی معاونت اور اقتصادی بحالی کیلئے اقدامات کا سلسہ جاری رکھنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہمی کے لیے ایس ایم ایز کو سپورٹ کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار کیلئے قرضوں کی فراہمی سے تجارت اور روزگار کے نئے مواقع سامنے آئیں گے۔ پاکستان کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی شراکت داری حکمت عملی میں کلی معیشت کے استحکام اور مسابقت کا فروغ کلیدی عناصر ہیں جس پرعمل پیرا ہونے سے جامع اور پائیدار اقتصادی بڑھوتری ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاٹن کے زیرکاشت رقبہ میں کمی، حملہ اور کیڑوں اور بھاری بارشوں کی وجہ سے رواں سال زرعی شعبہ میں بڑھوتری کاعمل سست روی کا شکار رہے گا۔ تاہم حکومت کی جانب سے زرعی مداخل پر سبسڈی اور بینکوں کی جانب سے زرعی قرضوں کے اجراء کے نتیجہ میں چاول، کماد اور مکئی کی فصلیں ہدف سے زیادہ پیداوار دے سکتی ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے تعمیرات اور برآمدی صنعتوں کیلئے مراعات کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ سے صنعتی اور خدمات کا شعبہ بہتری کے اشاریے دے رہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>