ن لیگ تو ایک سیٹ ہار کر ہی فوج کی طرف دیکھنے لگ گئی ہے،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو انتخابی اصلاحات کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے اور تعاون کا عندیہ بھی دیدیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے حکومت کی جانب سے الیکشن ریفارمز کی کوشش پر تعاون کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی انتخابی اصلاحات لانی ہیں ہم اس کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ریفارمز وقت کی ضرورت ہے، دھاندلی کے خاتمے کیلئے قانون سازی بھی ہونی چاہیے الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے ضمنی انتخاب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ایک غیر ذمہ دارانہ مطالبہ کررہی ہے کہ انتخابی مواد فوج کی نگرانی میں محفوظ کیا جائے، ن لیگ تو ایک سیٹ ہار کر ہی فوج کی طرف دیکھنے لگ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این اے 249 میں اسٹبلشمنٹ کا کوئی رول نہیں تھا، فوج کو انتخابی عمل سے دور رکھنے میں ہی فائدہ ہے، فوج کو انتخابات میں کردار دینے سے انتخابات اور فوج دونوں متنازعہ ہوجاتے ہیں، اگر ن لیگ کے پاس دھاندلی سے متعلق کوئی ثبوت ہیں تو وہ الیکشن کمیشن میں پیش کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطوں کی بھی تردید کی اور کہا کہ مولانا سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔

  • یہ جرنیل ہمیشہ اپنے راتب اور ہڈی بی ایم ڈبلیو کے بدلے میں نواز شریف اور اس امرتسرئ کنجر کے خاندان کے پالتو رہے ہیں اینُ آر او دینے والے بے غیرت


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >