توہین رسالتﷺ قانون پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم کا یورپی یونین کو دوٹوک پیغام

وزیراعظم عمران خان نے توہین رسالت ﷺ قانون پر عالمی دنیا کو دو ٹوک اور واضح پیغام دے دیا، کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں جی ایس پی پلس سٹیٹس پر یورپی یونین کی قرارداد میں اٹھائے جانے والے نکات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔

اس کے علاوہ اجلاس کے دوران جبری گمشدگیوں، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >