حکومت نے جہانگیرترین کی شوگرملز سے چینی کتنے روپے فی کلو کے حساب سے خریدی؟

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے چینی خرید لی۔۔ یوٹیلٹی سٹورز نے چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سےمقامی شوگر ملوں سے 40 میٹرک ٹن چینی کی خریداری کیلئے جاری ٹینڈر میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سب سے کم بولی 90 روپے فی کلو فی دی تھی۔

اگرچہ حکومت نے چینی کا ایکس مل ریٹ 80 روپے فی کلو مقرر کررکھا ہے، اس لحاظ سے حکومت کے متعین کردہ قیمت سے چینی 10 روپے فی کلو مہنگی ملی۔ جس پر کئی سوالات اٹھ گئے کہ کیا حکومت 85 روپے فی کلو چینی پرچون نرخوں اور 80 روپے فی کلو ایکس مل ریٹ پر بیچنے میں ناکام رہی ہے؟

ذرائع کے مطابق اگرچہ یوٹیلٹی سٹورز چینی 90 روپے فی کلو میں خریدے گی لیکن یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 68 روپے فی کلو میں بیچے گی جس سے یوٹیلٹی سٹورز کو فی کلو 20 روپے خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کا کہنا ہے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے چینی خریدی ہے تاہم 40 ہزار ٹن چینی کا ٹینڈر ہے، کتنی مقدار میں اٹھائیں، دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب ترکش کمپنی کو 50ہزار ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر مل گیا۔ رپورٹ کے مطابق ترکش کمپنی کو فی میٹرک ٹن447 ڈالر کے حساب سے چینی کی درآمد کا ٹینڈر دیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق چینی برازیل سے پاکستان درآمد کی جائے گی اور کراچی بندرگاہ پر چینی لینڈنگ کاسٹ کے بعد قیمت 73 روپے40 پیسے فی کلو ہوجائے گی۔

  • اگر خود حکومت 85 روپے فی کلو نہیں خرید پا رہی تو چھوٹے دکانداروں پر 85 روپے فی کلو چینی نہ بیچنے پر مقدمات اور جرمانے کیوں کررہی ہے؟؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >