حجرِ اسود اور مقام ابراہیم کی جدید ٹیکنالوجی سے واضح تصاویر

سعودی حکومت نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر بنا کر پیش کر دیں،یہ تصاویر اسٹریک پینارومک فوکس کی جدید تکنیک کےذریعے کھنچی گئی ہیں،جس کے ذریعے حجراسود کے ہر حصہ کو انتہائی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ عوام جنت کے پتھر کو اتنے قریب اور واضح طور پر دیکھ سکیں گے،فوکس اسٹیک پینورما نامی فوٹوگرافی تکنیک کے ذریعے بنائی گئی ان تصاویر کی سات گھنٹے تک عکس بندی کی گئی اور ان تصاویر کو اکٹھا کرنے میں تقریباً پچاس گھنٹوں کا وقت لگا ہے۔

سعودی وزرات اطلاعات کے حکام کا کہنا ہے کہ تصاویر میں حجر اسود کا 49 ہزار میگاپکسل تک کلوزاپ دکھایا گیا،پہلی مرتبہ حجر اسود کی اتنی باریک اورشفاف تصاویر بنائی گئی ہیں۔

دوسری جانب مسجد الحرام کے اندر مقام ابراہیم کی بھی تصاویر بنائی گئی ہیں،سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک ہزار سے زائد یہ تصاویر دنیا بھر کے مسلمان پہلی مرتبہ دیکھیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>