چین پاکستان فری تجارتی معاہدہ : پاکستان کی چین کو برآمدات میں بڑا فیصد اضافہ

جنوری سے مارچ کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات میں 64 فیصد اضافہ ہوا ہے، چین پاکستان فری تجارتی معاہدہ فیز IIیکم جنوری ، 2020 سے مؤثر ہے،جس کے موثر نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں،

پاکستان سفارتخانہ ، بیجنگ ، کمرشل قونصلر کے مطابق بدرو زمان نے کہا کہ جنوری تا مارچ 2021 کے مہینے کے دوران پاکستان کی پڑوسی ملک چین کو 64 فیصد تک برآمدات ہوئی۔

آن لائن ذہن سازی سیشن میں انہوں نے سی پی ایف ٹی اے -2 کے تحت آئرن برادر کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو دی جانے والی مراعات کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے کوششوں کو مضبوط کرنے کی تمام ضرورتوں پر زور دیا۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں خطے کے ممالک میں پاکستان کی برآمدات میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی،

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2021 کے پہلے 8 ماہ میں میں افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کو برآمدات ایک ارب 17 کروڑ ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ سال ایک ارب 50 کروڑ ڈالر تھیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >