احساس ذمہ داری یا سختی؟ لاہور میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ماسک پہننا شروع کر دیا

پولیس کی آگاہی مہم سے لاہور کے 95 فیصد شہریوں نے ماسک پہننا شروع کر دیئے ہیں، سی سی پی او

لاہور میں پولیس، رینجرز اور پاک آرمی کے جوانوں نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیرقیادت فلیگ مارچ کیا اس مارچ میں کمشنر لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز اور سی ٹی او بھی شریک ہوئے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اس فلیگ مارچ سے متعلق بتایا کہ اس کا مقصد شہریوں کو حکومتی گائیڈ لائنز کی یاد دہانی کرانا اورجرائم پیشہ افراد کو واضح پیغام دینا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے ہوئے ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے چلائی جانے والی آگاہی مہم کے نتیجے میں لاہور کے 95 فیصد شہریوں نے ماسک پہننا شروع کردیے ہیں، آگاہی دینے سے کورونا انفیکشن ریٹ کم ہوا ہے۔

سربراہ لاہور پولیس کے مطابق شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر3ہزار 346 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تاہم مقدمات درج کرانا آخری حل ہے۔

غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے شہر میں شام 6 بجے کے بعد صرف ان کاروباروں کو کھولنے کی اجازت ہے جن کو این سی او سی کی جانب سے استثنیٰ حاصل ہے بصورت دیگر تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹس کو بند کرانے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

  • بہت اچھی بات ھے تمام شہریوں کو ماسک لگا کر حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کر کے تعاون کرنا چاہیے تاکہ اس کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے لاھور کے شہریوں کو سلام امید ھے جلد از جلد تمام پاکستان میں عوام کرونا وائرس سے بچاؤ کےسلسلے میں ماسک لازمی پہنیں گے اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >