ڈکیتی ہو گئی تم لوگوں نے کیا جھک مارا؟ کراچی کی خاتون ایس ایچ او اہلکاروں پر برہم

کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان میں رات گئے ڈکیتی کی واردات نے خاتون ایس ایچ او ٹیپوسلطان شرافت خان کو شدید برہم کردیا،رات کو ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر برس پڑیں، جس کی آڈیو کلپ لیک ہوگئی، ایس ایچ او کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ رات والی نفری کیا کررہی تھی، سارے بھنگی نشئی نفری ہے، رات کو سندھی مسلم سوسائٹی میں کون کون تھا آج میں تم کو خود لاک اپ کروں گی۔

ایس ایچ او ٹیپو سلطان شرافت خان نے پولیس افسروں کو کھری کھری سنائی اور کہا کہ تم لوگوں کی ایسی کی تیسی لعنت بھیجتی ہوں میں تم سب پر،تم سب کے خلاف میں ایف آئی کرتی ہوں،جن کی سندھی مسلم سوسائٹی میں ڈیوٹی تھی، کیا جھک مارا تم لوگوں نے ڈکیتی ہوگئی گھر میں لعنت ہو تم پر۔

خاتون ایس ایچ او شرافت خان اپنے فرض کی ادائیگی بہت ذمہ داری کے ساتھ نبھاتی ہیں، اپنے علاقے کو جرائم سے پاک بنانے کیلئے شرافت خان نئے نئے آئیڈیا بھی لاتی ہیں، اس سے قبل ٹیپو سلطان تھانے کی خاتون ایس ایچ او شرافت خان نے مہارت کے ساتھ ملزم سے دوستی کرکے اس کو گرفتار کرلیا تھا۔

شرافت خان نے مختلف ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم سے فون پر دوستی کی اور ملاقات کے لیے جگہ مقرر کی، پولیس کے مطابق ملزم ملنے آیا تو ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ اسے گرفتار کرکے چوری کا سامان بر آمد کرلیا گیا،ملزم یاسین کے قبضے سے دولاکھ سے زائدمالیت کے زیورات، نقدرقم اورموبائل فون برآمد ہوئے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >