این اے 249: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کے حق میں فیصلہ دیدیا

مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور۔۔ الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ سنادیا ۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن سے این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست کی تھی جسے منطور کرلیا گیا۔

مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا تھا کہ ہمیں 30 سے زائد پولنگ اسٹیشنز سے رزلٹ موصول نہیں ہوئے اور کئی فارم 45 پر دستخط نہیں تھے جبکہ ہمیں بعض پریزائیڈنگ افسران کے رویے پر شدید تحفظات ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر قانون پر عمل کرتے ہوئےاس کم فرق کے باوجود دوبارہ گنتی کی ہدایت نہیں دے رہا، ہمارےپاس فارم45 پر ووٹوں کی گنتی آر اوکی جانب سے دیےگئے فارمز سے مختلف ہے اور ہمیں آر او کی جانب سے فارم 45 فراہم نہیں کیے گئے ۔

مفتاح اسماعیل نے مطالبہ کیا تھا کہ نتائج کو حتمی شکل دینےسے روکا جائے اور این اے 249 کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کرائی جائے۔

الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسے 4 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا اور تمام فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے جبکہ حتمی نتائج تک الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج روکنے کا بھی حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق تمام جماعتیں 6 مئی کو آر او آفس پہنچ جائیں۔ 6 مئی کو صبح 9 بجے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی

واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جبکہ اس الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • یہاں ایک بھی دیہاتی حلقہ نہیں سب شہری حلقے ہیں مگر پھر بھی رزلٹ رات چار بجے ملنا باعث حیرت ہے

    • یہ الیکشن کمیشن غلام آقاؤں کا نوکر ھے کبھی دھاندلی کے بغیر ان کے آر آوز نے الیکشن کرانے کی زحمت نہیں کی ھے بس فراڈ ہی فراڈ

      • انتظار ہو رہا ہوتا ہے ۔ نون لیگ کیا مانگتی ہے ۔ نون لیگ جو مانگتی ہے مل جاتا ہے۔ آر او ز اور ڈی آر او کو تو سنا ہی نہیںاا جاتا۔

  • کوئی خاص بات نہیں ہر پالتو کتا اپنے مالک اپنے ہڈی ڈالنے والے کی ہی وفاداری کرتا ہے
    تو حیرت کی کیا بات ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >