عدالت سے لیگی رکن اسمبلی کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دیئے جانے کا تحریری فیصلہ جاری

عدالت سے لیگی رکن اسمبلی کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دیئے جانے کا تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی شمعونہ میر بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصومانہ غلطی کے باعث محض کوئی اثاثہ ظاہر نہ کرنے پر تاحیات نااہلی نہیں ہوسکتی، انہیں 2013 میں زرعی اراضی ظاہر نہ کرنے پر تاحیات نااہل کیا گیا تھا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے 16 مارچ کو دیئے جانے والے شمعونہ قیصرانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وراثت میں ملی زرعی اراضی ظاہر نہ کرنا ایسا اقدام نہیں جس پر تاحیات نااہل قرار دیا جائے، معصومانہ غلطی کی بنیاد پر کسی کو زندگی بھر کی نااہلی کی سزا نہیں دی جا سکتی۔

عدالت نے مزید تفصیلات بتائیں کہ الیکشن ٹریبونل نے سنے بغیر شمعونہ قیصرانی کو تاحیات نااہل کرنے کا فیصلہ دیا اور لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ 11صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تحریر کیا۔

اس فیصلے میں خواجہ آصف بنام عثمان ڈار، محمد حنیف عباسی بنام عمران احمد نیازی سمیت دیگر فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔ عدالت نے حکم میں لکھا کہ وراثت سے ملنے والی جائیداد ظاہر نہ کرنا معصومانہ غلطی ہے، بدنیتی شامل تھی نہ ناجائز ذرائع استعمال ہوئے، محض کوئی اثاثہ ظاہر نہ کرنے پر تاحیات نااہلی نہیں ہوسکتی، رکن اسمبلی یا امیدوار کےاثاثے ظاہر نہ کرنے کی وجوہات دیکھنا ہونگی۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ عدالت ماضی میں قرار دے چکی ہے کہ ہر غلطی بد دیانتی نہیں ہوتی۔ شمعونہ بادشاہ کی ظاہر نہ کردہ اراضی وراثت میں ملی تھی، عدالت کی غلطی کی سزا کسی شخص کو نہیں ملنی چاہیے، الیکشن ٹربیونل اور ہائیکورٹ کو شمعونہ بادشاہ کےساتھ انصاف کرنا چاہیے تھا، شمعونہ بادشاہ قیصرانی کو بے اصولی کی بنیاد پر نااہل کیا گیا تھا۔

  • دراصل فائیز عیسئی حرام خور سمیت بہت سے ججز نے یہ معصوم غلطیاں کر رکھی ہیں
    اور پھر ہر طاقتور جج یا سےاستدان کی غلطی جرم چوری فراڈ حرام خوری سب معصوم ہوتا ہے اور جب جج یا سیاست دان ہو تو منشیات فروشی ہو ماڈل ٹاؤن میں قتل ہوں تو وہ معصوم غلطی ہوتی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >