شیخوپورہ: بیوی سے جھگڑا، سنگدل شخص نے 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

 

شیخوپورہ کے نواحی علاقے میں غربت سے تنگ شخص سے اس کے بچوں نے عید پر نئے کپڑوں کا مطالبہ کیا تو اس نے 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔

 تفصیلات کے مطابق محسن نامی شخص گزشتہ کئی ماہ سے بیروزگار تھا اور بمشکل گھر کی گزراوقات چلا رہا تھا تاہم اس کے بچوں نے باپ سے عید کے تہوار پر نئے کپڑوں کا تقاضا کیا۔

 ملزم محسن بچوں کو نئے کپڑے دلانے کے بہانے گھر سے بھکی نہر پر لے گیا جہاں اس نے انہیں نہر میں دھکیل دیا اور بعد میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا ڈرامہ کرنے لگا۔

 پولیس کو ملزم پر شک ہوا تو اسے حراست میں لیکر تفتیش کی جس کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ دوسری جانب ریسکیو1122 نے پولیس کی درخواست پر بھکی نہر میں بچوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>