بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی، آئی پی ایل ملتوی ہو گئی

بھارتی معروف کرکٹ لیگ آئی پی ایل بھی کورنا وائرس کی لپیٹ میں آ گئی ہے، گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کے مابین ہونے والا میچ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی کرنا پڑا تھا۔

تاہم اب عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی صورتحال کے پیشِ نظر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس ایک وجہ یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے کھلاڑی بھی وائرس کا شکار ہونے لگے ہیں جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ورون چکرورتی اور سندیپ واریئر میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا نے جہاں دنیا کے دیگر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کر رکھا ہے وہیں دنیا کی بیشتر کرکٹ لیگز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ رواں سال شروع ہونے والے پاکستان سُپر لیگ 6 کو بھی کورونا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >