فوج کی مدد سے ایس او پیز کے نفاذ میں بہتری آئی،اسد عمر

فوج کی مدد سے ایس او پیز کے نفاذ میں بہتری آئی،اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئےفوج کی مدد لینے سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔

اسد عمر نے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق تفصیلات شیئر کیں جس کے مطابق ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل درآمداسلام آباد میں ہوا جس کی شرح 88 فیصد رہی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں 25 اپریل سے3 مئی کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کی تفصیلات پر مبنی ایک چارٹ بھی شیئر کیا اور کہا کہ ” ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بشمول فوج کی تعیناتی کی بدولت ایس او پیز پر عمل اختیار کیے جانے کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ” ملکی سطح پر ایس او پیز پر عمل درآمد کی شرح جو 25 اپریل کو 34 فیصد تھی 3 مئی کو 68 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ہمیں اس شرح کو ایسے ہی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے خصوصاََ عید تک”۔

اسد عمر کے پیغام میں پیش کیے گئے چارٹ کے مطابق ایس او پیز پر عمل کرنے والے علاقوں میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 88 فیصد کے ساتھ سب سے آگے، آزاد کشمیر82 فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ پنجاب69 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

جبکہ خیبر پختونخوا میں ایس او پیز پر عمل کرنے کی شرح66فیصد، بلوچستان میں 63فیصد ، گلگت بلتستان میں 62 فیصد رہی، جبکہ سندھ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے والے علاقوں میں سب سے پیچھے رہا جہاں صرف 45 فیصد عمل داری رہی۔

  • Earthquakes we call Army
    Rain destruction we seek Army
    Elections we need Army
    Tidi attacks crops we look at Army
    Covid Peak we need someone to enfore SOPs, comes the Army

    and yet many on social media do propaganda against the army that it is corrupt/favors corrupts, just based on hearsay.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >