آلو ، ٹماٹر کی قیمتیں کنٹرول نہ کرسکنے والے ملک کیا خاک چلائیں گے؟ بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی میں روزافزوں ہوتے اضافے پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لارہا ہے، عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے ملک کیا چلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پروزیراعظم ہوش کے ناخن لیں۔مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 ، سالانہ 14.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ڈبلیو پی آئی کے مطابق مہنگائی کی شرح 16.6 فیصد جبکہ ایس پی آئی کے مطابق تو ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہوش کے ناخن لیں، المیہ یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان نہیں، عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لارہا ہے، جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا؟

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بناکر ملک بھر کے مزدوروں کے لئے بے نظیر کارڈ جاری کرے گی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے، ملک کیا چلائیں گے؟

چیئرمین پیپلزپارٹی نے سوال کیاکہ تیل، گھی، چینی، آٹے، دالوں، پھلوں، سبزیوں اور گوشت سمیت وہ کون سی ایسی شے ہے کہ جس کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا ہو۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >