کراچی: ٹیوشن کیلئے آنیوالی کمسن بچی زیادتی کا شکار، اہل علاقہ مشتعل

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بچی سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں درندگی کی انتہا ہوگئی، دس سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،بچی ملزم محمد عامرکی بہن سے ٹیوشن پڑھنے کے لیے گھر آتی تھی۔

ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھناؤنا اقدام کیا، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،ضلع ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو پکڑا۔

واقعہ عیسیٰ نگری کی گلی نمبر 6 میں پیش آیا، ملزم کی شناخت ہونے پر اہل علاقہ مشتعل ہوگئے تھے اور عوام کی بڑی تعداد نے ملزم کے گھر پر دھاوا بولا اور مبینہ ملزم کےگھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی، اور احتجاج بھی کیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچ گئی تھی،مبینہ زیادتی کا شکار بچی کے طبی معائنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، متاثرہ بچی اہلخانہ کے ہمراہ ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>