کورونا صورتحال :رواں سال غیرملکیوں کو حج کی اجازت ملے گی یا نہیں؟

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر سعودی حکومت نے رواں سال بھی حج کو محدود کرنے پر غور شروع کردیا، غیرملکیوں کی آمد پر پابندی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے مسلسل دوسرے سال بھی حج کے لیے غیرملکیوں کی آمد پر پابندی کا امکان ہے جبکہ صرف مقامی مقیم افراد کی محدود تعداد کو فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

جن افراد کو اجازت ہوگی ان کےلیے کورونا ویکسی نیشن کروانا ضروری ہوگا یا اگر کبھی وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہوں تو صحت یاب ہوئے کئی ماہ ہوچکے ہوں۔

کورونا سے قبل ہر سال 25 لاکھ غیرملکی زائرین حج کے لیے سعودی عرب جاتے تھے، جن سے سعودی عرب کو سالانہ 12 ارب ڈالر کی خطیر آمدنی بھی ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے گزشتہ سال بھی غیرملکی زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی اور محدود پیمانے پر حج کی اجازت دی تھی، سعودی عرب میں مقیم صرف 10 ہزار زائرین نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی تھی جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا تھا جن میں سعودی شہری اور تارکین وطن دونوں شامل تھے۔

سعودی حکام سے تاحال حج سے متعلق ایم او یو سائن نہیں ہوا۔ اس سے قبل فروری میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے بھی کہا تھا کہ سعودی حکام نے فی الحال حاجیوں سے درخواستیں لینے سے منع کردیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>