امیزون نے پاکستان کو باقاعدہ سیلر لسٹ میں شامل کرلیا

مشہور امریکی آن لائن سٹور "امیزون ” نے پاکستان کو باقاعدہ سیلر لسٹ میں شامل کرنے کیلئے رجسٹریشن کرلی ہے۔

متعدد میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دنیا کی بڑی آن لائن مارکیٹ میں شامل ہونے والی امریکی کمپنی "امیزون ” نے پاکستان کو باقاعدہ طور پر اس مارکیٹ میں داخلے کیلئے منظوری دیدی ہے۔

مشہور پاکستانی ای کامرس کمپنی ایکسٹریم کامرس کے سی ای او سنی علی نے بھی اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پاکستان امیزون کے آفیشل سیلر ممالک کی فہرست میں نظر آنے لگے گا، جس کے بعد پاکستانی پاسپورٹ اور آئی ڈیز پر امیزون کے اکاؤنٹس بنائے جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امیزون پاکستانی آئی ڈیز اور پاسپورٹ کے حامل افراد کو بطور سیلر رجسٹرڈ نہیں کرتا تھا ، مقامی سطح سے تعلق رکھنے والے افراد امیزون کے اکاؤنٹس کیلئے دیگر ممالک میں رہنے والے افراد کو بھاری رقوم کے بدلے اکاؤنٹس اور رجسٹریشن کروانے پر مجبور تھے۔

اگر امیزون نے واقعی پاکستان کو سیلر ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو یہ پاکستانی نوجوانوں اور پاکستانی کاروباری طبقے کیلئے یقینا ایک بڑی پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔

  • جناب پاکستان کے سابق حکمران پاکستانی عوام کے فائدۓ کی پالیسیاں نہیں بناتے رہے ۔جس کی وجہ پاکستانیوں کو وہ سہولیات میسر نہیں آ سکی جو دنیا حاصل کر چکی ہے ۔اب بہت رولے گؤلے کے بعد امازوں مارکیٹ کامیابی ہو رہی ہے ۔ یہ امازون کے لئے پاکستانی مارکیٹ مین چھانے کا موقع ہے ورنہ پاکستان میں دراز پلیٹ فارم کامیاب جا رہا ہے /ایسے اور بھی مارکیٹ فورم بن سکتے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >