ایف بی آر میں کرپٹ لوگوں کیلئے جگہ نہیں، گھر جائیں، وزیر خزانہ شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کرپٹ اور غلط کام کرنے والے لوگوں کو دوٹوک پیغام دیا کہ اگر کوئی کرپشن یا غلط کام کرنے میں ملوث ہے تو اس کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ گولڈن ہینڈ شیک لے اور گھر جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شوکت ترین نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو بتا دیا ہے کہ اپنی عوام کو مزید تکلیف میں ڈالنا ہمارے لیے ممکن نہیں۔ ہمارے عوام پہلے ہی پسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سالانہ2 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنی ہیں۔ وزیر خزانہ نے بہت پُرامید ہو کر کہا کہ یقیناً ہم یہ کر سکتے ہیں۔ فی الحال جو حالات دیکھے ہیں وہ بہت چیلنجنگ ہیں مگر ہم استحکام کی جانب جا رہے ہیں اور آگے اپنی معاشی گروتھ کے اچھے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

کورونا کی موجودہ صورتحال سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس وبا کی تیسری لہر نے ہمارے کئی ارادوں پر پانی پھیر دیا ہے مگر انشااللہ یہ مشکل وقت ہے جو کہ گزر جائے گا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ان کی آئی ایم ایف، ورلڈ بینک سمیت مالیاتی اداروں سے بات ہوئی ہے اور انہیں کہا کہ ان کی چیزوں پر بھی عمل ہو گا مگر ہمیں متبادل استعمال کا اختیار دیا جانے چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک ہمارے پاس ہے اس لیے چائنہ سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنی انڈسٹری کو یہاں لیکر آئیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں مینوفیکچرنگ ، اسپورٹس، ایگریکلچر اور ہاؤسنگ کے شعبے پر توجہ دینا ہوگی تو اس طرح کوئی شک نہیں کہ بہت جلد ہم اپنے اہداف حاصل کر لیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >