کراچی، نارتھ ناظم آباد میں خاتون ڈکیت خوف کی علامت بن گئی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں موٹرسائیکل پر مرد ڈکیت کے ہمراہ مسلح خاتون بھی موجود ہے جو کہ خواتین سے چیزیں چھینتی ہے۔

اس ڈکیت جوڑے کی ڈکیتی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈکیت خاتون خریداری کر کے آنے والی خاتون سے اسلحے کے زور پر نقدی اور قیمتی اشیا چھین رہی ہے۔

یہ واقعہ نارتھ ناظم آباد میں حیدری تھانے کے علاقے میں پیش آیا، سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خریداری کر کے آنے والے جوڑے کے پیچھے موٹرسائیکل سوار ڈکیت جوڑا لگا ہوا ہے جنہوں موقع پاتے ہیں اسلحہ دکھا کر ان سے سامان چھین لیا ہے۔

فوٹیج میں خاتون ڈکیت کو بھی خاتون سے شاپنگ کے تھیل اور دیگر قیمتی اشیا چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شہر کے عین بیچ میں یہ واقعہ2 روز قبل پیش آیا تاہم پولیس کی جانب سے اس ڈکیتی پر کوئی کارروائی سامنے نہیں آ سکی البتہ پولیس نے اس واقعہ سے اظہار لاعلمی ضرور کر دیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>