کراچی کلفٹن کی جیولری شاپ میں 10 کلو سونے کی ڈکیتی ڈراما نکلی؟سونا برآمد

کراچی کے علاقے کلفٹن کی جیولری شاپ پر ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپامارا اور تین کلو سونا برآمد کرلیا، مدعی دکان دار آصف اور ساتھی وسیم کوگرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے سونا آئی آئی چندریگر روڈ پر تجارتی مرکز سے ملا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم آصف نے خود دکان سے سونا غائب کروا کے چوری کا ڈرامہ کیا، دکان سے 10 کلو نہیں، 3 کلو سونا لے جایا گیا تھا،واقعے کے بعد دیگر 15 دکانوں کی سی سی ٹی وی وڈیوز حاصل کی گئیں، تفتیش کے دوران مشتبہ 15 افراد کا کال ریکارڈ بھی چیک کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ مدعی و مرکزی ملزم آصف اور اس کے ساتھی وسیم کی نشاندہی پر مارا گیا، تجارتی مرکز میں ملزم وسیم کے دفتر سے سونا برآمد کیا گیا۔

گزشتہ روز دکان کے مالک محمد آصف نے کلفٹن تھانے میں سونا چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی،مقدمے کے مطابق مدعی کا کہنا تھا کہ 3 مئی کو افطار سے قبل اپنی دکان بند کرکے گھر چلا گیا تھا،

گزشتہ روز جب دکان پہنچا تو چار تالے ٹوٹے ہوئے تھے، دکان میں موجود 10 سے 12 کلو کے قریب سونے کے زیورات چوری ہوئے۔،جس کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>