پاکستان میں چینی ساختہ کورونا ویکسین کی فارمولیشن اور پیکنگ کا آغاز

وزارت صحت کے مطابق چینی فارماسیوٹیکل کمپنی کین سائنو کی تیار کردہ سنگل ڈوز کورونا ویکسین کی مقامی سطح پر فارمولیشن اور پیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق کین سائنو ویکسین کی فارمولیشن اور پیکنگ کا خام مال چین سے خریدا گیا ہے اور اب اس کی فارمولیشن اور پیکنگ پاکستان میں ہی کی جائے گی۔

قومی ادارہ برائے صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک مقامی طور پر فارمولیٹ ہونے والی ویکسین عوام کے لیے دستیاب ہو گی۔ مئی کے آخر تک این آئی ایچ ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کر لے گا۔

نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکوں کا خام مال 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب پاکستان پہنچا تھا۔

  • سنا ھے چائنیز ویکسین اچھی ھے کیونکہ چائینہ نے اپنے ملک سے کرونا وائرس ختم کر دیا ھے اب چائنا سے کوئی کرونا وائرس کی رپورٹس نہیں آرہی ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >