پاکستان میں کاروباری آسانیاں ہونے لگیں،پاکستانی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 186 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے رجسٹریشن سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے میں بتایا گیا کہ کاروباری آسانیوں کے بعد نئی کمپینوں کی رجسٹریشن میں 186 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 186 فیصد سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق حالیہ رجسٹریشن کے بعد پاکستان میں مجموعی طور پر رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 829 تک جا پہنچی،اپریل 2021 میں99فیصدکمپنیاں آن لائن رجسٹرڈہوئیں،جن میں سے بیشتر 94 انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ہیں،اسی ماہ میں 43 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ہوئی ہے۔
The highest numbers of companies, i.e. 736 were registered in Islamabad, followed by 667, 378 and 151 companies registered in Lahore, Karachi and Peshawar, respectively. The CROs in Multan, Faisalabad, Gilgit-Baltistan, Quetta and Sukkur registered 131, 48, 48, 23 and 3 companies pic.twitter.com/yCJiLLESfc
— SEC Pakistan (@SECPakistan) May 5, 2021
اعلامیے کے مطابق ٹریڈنگ کے شعبے میں 180، تعمیرات میں 117 ، امپورٹ ایکسپورٹ میں بھی 115 نئی کمپنیاں رجسٹر ڈ ہوئیں،اسلام آباد میں 736 ، لاہور میں 667 ، کراچی میں 378 اور پشاور میں 151 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
ایس ای سی پی کے چیئرمین عامر خان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی رجسٹریشن کے تمام مراحل ڈیجیٹلائز کردیئے گئے ہیں، جس کے تحت کوئی بھی شخص اپنےگھر، دفتر یا بیرون ملک میں رہتے ہوئے کمپنی رجسٹرڈ کرواسکتا ہے،ایس ای سی پی کی ای سروسز کو سندھ اور پنجاب کے صوبائی محکموں کے ساتھ بھی منسلک کر دیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان میں ملازمت کے نئے مواقع میسر ہوگئے، ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرلیا، یہ دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ہے، یہ ٹیبلٹ۔ سافٹ ویئر۔ الیکٹرونکس۔ ملبوسات۔ فرنیچر بھی فروخت کرتی ہے۔۔ فروخت کنندہ کے پاس مصدقہ فون نمبر اور بین الاقوامی قابل چارج کریڈٹ کارڈ ہونا چاہیے۔
Na-Ahel insan yeh kiya kar raha hai Pakistan ke saath
Great for the economy.