ایک اور این آر او کی تیاری؟ شہبازشریف کی بھی اپنے بھائی کے پاس جانے کی تیاریاں

ایک اور این آر او مانگنے کی تیاری؟ علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کیلئے شہباز شریف کا عدالت سے رجوع

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ شہباز شریف نے درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا ہے۔

عدالت میں دائر کردہ درخواست میں شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت ملی۔ ضمانت کے بعد بیرون ملک گیا اور پھر واپس آگیا، نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے شہباز شریف کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے جس پر جسٹس علی باقر نجفی کل 7 مئی کو سماعت کریں گے۔

لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم تارڑ صدر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عدالت میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے شہباز شریف کو 28 ستمبر 2020 کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع منظور نہ کرنے پر منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

  • If it is violation of human rights, then it is for everyone.
    IF I was a judge, this crook would have been toast. I would have rejected it out of hand , because every country in the world put travel restrictions on criminals or accused.

  • عید اپنے ملک منانے جا رھے ھیں اور پٹواریوں کو پاکستان میں نعرے لگانے کے واسطے رکھا ہؤا ھے پٹواریوں اب بھی کچھ شرم کھا لو


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >