مبینہ تیسری بیوی ہانیہ خان کےوالد کی عامر لیاقت سے معذرت

مشہور مذہبی اسکالر و میزبان عامر لیاقت حسین پر متعدد الزامات عائد کرنے والی خاتون ہانیہ خان کے والد نے عامر لیاقت حسین سے معافی مانگ لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر لیاقت حسین نے اپنے پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک ضعیف شخص عامر لیاقت حسین کے گلے لگے کر شرمندگی سے روتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہانیہ خان کے والد طارق پرویز نے اپنی بیٹی کے تمام الزامات سےلاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی کا دماغی توازن خراب ہے، جھوٹے الزامات پر میں معذرت کرتا ہوں،
عامر لیاقت نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ نامی لڑکی کے والدمعافی مانگتے ہوئے، اللہ سب کو ہدایت کی توفیق عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ ہانیہ خان نامی شوبز سے منسلک خاتون نے گزشتہ دنوں عامر لیاقت حسین پر الزامات کی بوچھاڑ کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے ان سے تیسری شادی کی اور اپنی بیوی طوبیٰ سے مل کر ان پر کالا جادو کروایا جس کی وجہ سے ان کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہوگئی۔
ہانیہ خان نے عامر لیاقت کی فون کالز کا مجموعہ بھی شیئر کیا تھا ، تاہم عامر لیاقت حسین نے ہانیہ خان کے الزامات کی تردید کردی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >