فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سال2020 میں سی ایس ایس کا امتحان صرف 1.96 فیصدپاس کر سکے۔
امتحانات میں 18 ہزار 553 میں سے صرف 376امیدوار ہی کامیاب قرار پائے جب کہ 18 ہزار 177 امیدوار تحریری امتحان میں فیل ہوگئے۔
انٹرویو کے بعد صرف221 امیدوار سلیکٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 5 سالوں میں پاس ہونےکی شرح انتہائی کم ہونےلگی ہے۔ گزشتہ برس پاس ہونےکی شرح 3 فیصد تھی۔
سال 2019 میں سی ایس ایس کے امتحانات میں مجموعی طور پر 14 ہزار 521 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔
تحریری امتحانات میں صرف تین ہزار 272 امیدوار کامیاب ہوئے، 365 امیدوار وائیوا کے لیے منتخب ہوئے جن میں 214 مرد اور 151 خواتین شامل تھیں۔
can we get more demographics of the applicants. What degrees, age, sects, community did they belong to?
Nai government a gai hy!!! Real sarkar
ایسے ہی لوگ پاس ہوتے جیسے سیالکوٹ والی شہزادی اسسٹنٹ کمشنر۔۔۔ جو گرمی کیوجہ سے باہر نہیں آسکتی۔
No more 15 to 25 Lach for leaked paper, therefore low outcome.
CSS papers are checked on relative basis, papers are compared and marked, this is why there is bad result!