برطانوی ہائی کمشنر کی شاہد آفریدی کو اُردو میں مبارکباد

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی کو رومن اردو میں ایک اعزاز کی مبارکباد دی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شاہد خان آفریدی نے ٹویٹر پر خود کو ملنے والے ایک اعزاز سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا جس کے مطابق دنیا کے معتبر ترین کرکٹ کلب "میری لیبون کرکٹ کلب” (ایم سی سی) نے شاہد خان آفریدی کو لائف ٹائم اعزازی رکنیت سے نواز اہے۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اس کامیابی پر ٹویٹر پر ہی شاہد آفریدی کو رومن اردو میں مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ”شاندار خبر ہے، شاہد آفریدی آپ کو ایم سی سی کی لائف ٹائم اعزازی رکنیت ملنے پر بہت بہت مبارکباد، کوئی شک نہیں کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے”۔
کرسچن ٹرنر نے اپنے پیغام میں برطانیہ پاکستان دوستی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ، جس کے بعد شاہد خان آفریدی نے ان کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ” آپ کے شفیق لفظوں کا بہت بہت شکریہ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے اس حوالے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں اس اعزاز پر دنیا کے معتبر ترین کرکٹ کلب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میں اس کھیل کو پروموٹ کرنے کیلئے فیلڈ کے اندر اور باہر اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>