سکھر: دارالامان میں ذہنی مریضہ سے زیادتی، سندھ ہائیکورٹ شدید برہم

سکھر دارالامان میں ذہنی مریضہ لڑکی سے ریپ کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے دارالامان سکھر انچارج سمیت تمام ذمہ داروں کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اصلاح الدین پہنور نے سکھر دارالامان میں ذہنی مریضہ لڑکی سے ریپ سے متعلق سماعت کی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری، اے آئی جی لیگل، سیکریٹری وومن ویلفئیر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پناہ لینے والی بچی کا ریپ کیا جائے یہ یہ دہشتگردی نہیں تو اور کیا ہے؟

جسٹس صلاح الدین نے ریمارکس دیئے دارالامان کا انچارج کرمنلز کو بنا دیا جاتا ہے۔ دارالامان میں بچیاں تحفظ لینے آتی ہیں مگر اللہ کی پناہ ۔ دارالامان میں کوئی ایک بچی متاثرہ نہیں، بلکہ بہت سی ملیں گی۔

اے آئی جی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم محمد شریف سینئر کلرک سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ ہے جس کو گرفتار کرلیا گیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کی دارالامان کی چھتوں سے بچیاں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لیتی ہیں۔ سیکریٹری وومن ویلفئیر ان بچیوں کے بارے میں اپنی بچیاں سامنے رکھ کر سوچے۔

عدالت نے دارالامان سکھر انچارج سمیت تمام ذمہ داروں کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے دارالامان کے داخلی و خارجی راستوں پر کیمرے لگانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے پتہ چل سکے رات کو کون بچیوں کو باہر لے جاتا ہے۔ بدقسمتی سے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی خواتین اسٹاف تک ملی ہوتی ہیں۔

عدالت نے دارالامان میں ایس ایس یو خواتین پولیس کمانڈوز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

  • تھوڑے سے حلالی ماں باپ کی اولاد ججز بھی موجود ہیں ابھی عدلیہ میں سارے ہی
    حرامی نہیں
    سارے ہی چودری افتخار ، ، فائیز عیسیئ ، جج قاسم گوجر نہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >