پاکستان میں ایمازون آپریشن شروع ہونے پر وزیراعظم کا خیر مقدم

پاکستان میں ایمازون آپریشن شروع ہونے پر وزیراعظم کا خیر مقدم

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں ایمازون کی سروسز شروع ہونے اور کمپنی کی جانب پاکستان کو سیلر لسٹ میں ڈالے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ اب ہمارے فروخت کنندگان ایمازون کے تحت ایکسپورٹ کرسکیں گے۔ کیونکہ اس مشہور ای کامرس جائنٹ کے پاکستان میں آنے سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

عمران خان نے پاکستان میں ایمازون کی سروسز کے شروع ہونے کو بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس سے ہمارے لوگ اس پلیٹ فارم سے چیزیں بیچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے نوجوان مردو خواتین میں کاروبار کا رجحان بڑھے گا اور ایکسپورٹ مارکیٹ میں آنے سے وہ خود میں اعتماد محسوس کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >