منشیات اور اسلحے سمیت گرفتار ملزم کی ضمانت پر جشن، شیر آیا شیرآیا کے نعرے

37 کلو منشیات اور اسلحے سمیت گرفتار ملزم کی ضمانت، پھولوں کی پتیاں نچھاور، جشن کا سماں

اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) کراچی نے گزشتہ ماہ 8 اپریل کو سرفراز جدون اور اس کے ساتھی عرفان عرف چشمہ کو 37 کلو سے زائد چرس و دیگر منشیات اور خودکار اسلحے سمیت گھر سے گرفتار کیا۔

ملزم اتنی بڑی برآمدگی کے باوجود ضمانت پر رہا ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا۔ اس کے ساتھیوں نے رہائی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، آتشبازی سے جشن کا سماں پیدا ہو گیا۔

سرفراز جدون کو اینٹی نارکوٹکس تھانہ کلفٹن کے ایس ایچ او انسپکٹر واجد حسین نے 8 اپریل کی شام اس کے گھر کلفٹن شیریں جناح کالونی سے گرفتار کیا تھا۔

ملزمان کی نشاندہی پر گھر سے دو بوریوں سے 37 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ میں 222 بور رائفل، AK47 اور نائن ایم ایم پستول برآمد کیے گئے۔

خبر رساں ادارے کا ملزموں کی رہائی سے متعلق دعویٰ ہے کہ انہوں نے اے این ایف مقدمات کے ماہر وکیل کو بھاری فیس ادا کر کے اپنا کیس لڑنے کیلئے دیا جس نے ملزموں کی ایک ماہ کے اندر ہی ضمانت کرا دی۔

ملزمان کی رہائی کے موقع پر جیل سے گھر پہنچنے تک ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ملزموں کے ساتھی فائرنگ اور آتشبازی بھی کرتے رہے۔

  • When judges are above law then why should not every person not also be above law. Let these people free as they provide the only entertainment available to miserable Pakistanis, charas. Better still only judges of the supreme court should be allowed to sell charas.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >