لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر عدالت نے محفوظ کردہ فیصلہ سنا دیا جسٹس علی باقر نجفی نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے لیگی صدر کو 8 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پہلے بھی مشروط اجازت پر بیرون ملک جا چکے ہیں۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ مارچ 2020 میں برطانیہ سے آخری پرواز کے ذریعے بیمار ماں کو چھوڑ کر واپس آیا، وفاقی حکومت کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

معزز جج نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہے یا نہیں، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ابھی مجھے کنفرم نہیں ہوسکا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ جب ملزم کی ضمانت ہوچکی ہے، ٹرائل میں پیش ہو رہا ہے، ملزم اپوزیشن لیڈر اور تین بار وزیر اعلیٰ پنجاب رہا ہے، کونسی گارنٹی چاہیے آپ لوگوں کو وہ بتایں؟

سرکاری وکیل نے اپوزیشن لیڈر کی درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنما منی لانڈرنگ کے مرکزی ملزم ہیں، باہر جانے سے عدالتی کارروائی متاثر ہوگی۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست ضمانت عید کے بعد سماعت کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ادارے اپنا اپنا ریکارڈ لے آئیں گے، جمعہ تھا جس کے باعث سٹاف جا چکا ہے۔

  • Laanat aisay nizam par tumhara pehla baap 3 dafa ka wazir e azam tha mfsssssssssss jaldo in adaltoon ko judges Samait there is no other option left to get justice burn the bitches alive

    • بندے میں تھوڑی غیرت ہونی چاہے کے وہ سچ بولے
      باجوے نے جج لگاے ہیں؟؟ کے بجوے نے ابھی ڈسکہ اور
      خوشاب کی سیٹیں دے ہیں
      یہ قوم ہی بےغیرت ہے دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکو

    • لاہور ہائی کورٹ انہیں نے بنایا ہے انہیں تم نے ووٹ دیے ہیں
      تم میں خود غیرت نہیں ہے کبھی لاہور ہائی کورٹ کبھی
      اسٹیبلشمنٹ اپنے گریبان میں جھانکو

  • 3 times CM!!
    We have a 3 times PM refusing to come back to Pakistan.
    Civil liberties !!
    Every country put travel restrictions on convict and accused.
    FCUK this judicial system.

  • LHC shows full devotion and dedication to sharifs,three times pm never returned and now three times cm is gone.like firoon-i -missr LHC name should be changed to sharif-i- lahore high court.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >