اتنا جلدی فیصلہ تو پنچائت میں بھی نہیں ہوتا،فواد چودھری

اتنی جلدی فیصلہ تو پنچائت میں نہیں ہوتا،فواد چودھری کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اتنا جلد فیصلہ تو پنچائت میں نہیں ہوتا، ان کا اس طرح فرار ہونا بدقسمتی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اربوں کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کی واپسی کیلئے دیے جانے والے حلف نامے کی نقل شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس سے قبل شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دی تھی، سوال یہ ہے کہ اس گارنٹی کا کیا ہوا، بجائے شہباز شریف کو جعلی گارنٹی دینے پر نوٹس جاری کیا جاتا اور نواز شریف کوواپس بلوایا جاتا شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم کئی بار نظام عدل کی کمزوریوں کی نشاندہی کرچکے ہیں مگر اپوزیشن اصلاحات پر تیار نہیں ہے کیونکہ اس بوسیدہ نظام سے ان کے اپنے مفادات وابستہ ہیں، فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اپنائیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کیلئے نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ہے، فیصلے کے مطابق عدالت نے لیگی صدر کو 8 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پہلے بھی مشروط اجازت پر بیرون ملک جا چکے ہیں۔

  • جسٹس باقر نجفی جرنیلوں کے لئے کام کرتے ہیں اور جب جرنیلوں کی طرف سے حکم آتا ہے تو وہ منٹوں میں فیصلہ کرسکتا ہے۔
    جرنیل بدعنوانی کی حمایت کر رہے ہیں کیونکہ وہ خود ہی کرپٹ ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >