خوشاب کا ضمنی الیکشن جیتنے پر بلاول بھٹو کی شہباز شریف کو مبارکباد

خوشاب کا ضمنی الیکشن جیتنے پر بلاول بھٹو کی شہباز شریف کو مبارکباد
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خوشاب کا ضمنی الیکشن جیتنے پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی ضمنی انتخابات میں مسلسل کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ سے مسلسل عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف فیصلے سنا رہے ہیں۔ مگر یہ سلیکٹڈ حکومت سننے سے انکاری ہے۔

بلاول بھٹو کے پیغام کے جواب میں شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ضمنی انتخابات کے نتائج بہت ہی حوصلہ افزا ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ عوام حکومت کی ان پالیسیوں سے کس قدر متنفر ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مابین منظر عام اور بیک ڈور رابطوں کے درمیان بھی لفظی جنگ چل رہی ہے جب سے پی ڈی ایم کی ایک میٹنگ کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگر اس جمہوریت کی تحریک کو چلانا چاہتے ہیں تو وطن واپس آئیں اور اس تحریک کی قیادت کریں وہ بھی ان کا ساتھ دیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>