خواتین صحافیوں کو پیش آنے والے مسائل پر مبنی شرمین عبید چنائے کی فلم ریلیز

خواتین صحافیوں کو پیش آنے والے مسائل پر مبنی شرمین عبید چنائے کی فلم ریلیز

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی نئی دستاویزی فلم ریلیز کردی گئی ہے، یہ فلم خواتین صحافیوں کو پیش آنے والے مسائل اور مشکلات پر مبنی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ساز شرمین عبید چنائے کے ادارے ایس او سی فلمز کے بینر تلے بنائی گئی مختصر دورانیہ کے یہ دستاویزی فلم کی کہانی ملک کی تین خواتین صحافیوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں نہ صرف آن لائن بلکہ جسمانی ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

فلم میں جن کرداروں کو پیش کیا گیا وہ فرضی نہیں بلکہ حقیقی ہیں جن میں ایک خیبرپختونخوا کی پہلی بیوروچیف فرزانہ علی، اینکر و صحافی تنزیلہ مظہر اور بی بی سی کی صحافی فرحت جاوید کی کہانیاں شامل ہیں۔

تینوں صحافیوں نے فلم میں بتایا کہ کیسے پیشہ ورانہ معاملات کے دوران انہیں ہراساں کیا جاتا رہا اور کیسے ان کیلئے مشکلات کھڑی کی گئی، فلم میں بتایا گیا کہ پاکستانی میڈیا میں ہر 2 میں سے ایک خاتون صحافی کو زیادتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شرمین عبید چنائے کی اس فلم کو فیس بک پر ریلیز کردیا گیا ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ اسے یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>