نیب لاہور کی بڑی کامیابی،دو ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی

قومی احتساب بیورو (نیب) کی 21 سالہ تاریخ کی بڑی کامیابی،نیب نے گرینڈ ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں 2 ارب 25 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں 5 مئی کو ریجنل بورڈ میٹنگ منعقد کی گئی۔ بورڈ میٹنگ میں گرینڈ ایونیو سوسائٹی کیس کے ملزمان کی جانب سے پیش کردہ مجموعی 2 ارب 25 کروڑ مالیتی پلی بارگین درخواست پر منظوری دی گئی۔ ملزم ریاض احمد چوہان و دیگر کی جانب سے 2 ارب 25 کروڑ کی پلی بارگین درخواست کی احتساب عدالت لاہور نے بھی توثیق کردی۔

نیب کے مطابق پلی بارگین پر عمل درآمد کیلئے ملزم کی4 جائیدادیں بحق سرکار رہن رکھنے کی منظوری دی گئی، ملزم سے 75 کروڑ 53 لاکھ روپے کی پہلی قسط وصول بھی کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران نیب لاہور بدعنوان عناصر سے 75 ارب سے زائد کی رقم برآمد کروانے میں کامیاب ہوا ہے۔

  • Plea bargaining the way it is done is approval of crime. It ought to be full recovery. It does not cause the criminal any real harm if one has to pay back only a small percentage of the loot. Particularly if the case against the looter is reasonably strong.

  • یہ پلی بارگین چوروں ڈاکوؤں کیلئےمحفوظ اور باعزت بری کرنے کے ساتھ ساتھ آیندہ بڑی کرپشن کی اجازت دی گئی ہے دنیا میں کوئی چوری یعنی کرپشن ذریعے پیسہ بنائے تو مال مسروقہ کی برآمدگی کے ساتھ ساتھ جیل بھی کاٹنی ھوتی ھے لیکن پاکستان میں عام آدمی کو یہ سزا سنائی جاتی ہے لیکن اشرافیہ یعنی شرافت کا لبادہ اوڑھے شیطان کے لئے چوری پکڑی گئی آدھا مال چور کا اور آدھا مال واپس دے دو اور باعزت بری تا کہ مزید کرپشن کرکے یہ خسارہ بھی پورا کرلے عجیب انصاف ھے اوپر سے بڑے فخر سے کہا جاتا ھے کہ ھماری عدالت نے پلی بارگین کے زریعے بڑی رقم وصول کر لی ھے دوسری طرف عدالتوں کا معیار ایک کوٹھے کی رنڈی سے بھی بد تر ھے لیکن پوری قوم بے بس تماشائی بنے ہوئے ھے میری محبان وطن سے گزارش ہے کہ خدا کے واسطے جمہوریت جمہوریت کے کھیل سے باھر نکلیں اس گندے نظام کو ختم کریں عوام کی دعائیں لیں اور اللہ کے حضور سر خرو ھو جائیں ۔
    شکریہ امجد قادری


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >