شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ، حکومت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو باہر بھیجنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ٹوئٹ کر دیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف حکومت بھی عدالت سے رجوع کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا اختیار ہے، شہباز شریف کے وکلا کی طرف سے عدالتی فیصلے کی روشنی میں بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے بتایا حکومت بھی اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >