وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب،سعودی فرمانروا سے ملاقات،اہم معاہدوں پر دستخط


وزیراعظم عمران خان 3روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں جدہ ائیرپورٹ پر ان کا شایان شان خیر مقدم کیا گیا جس کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خود ان کا استقبال کیا۔

سعودی فرمانروا شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور دونوں میں ون آن ون ملاقات ہوئی جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوئی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام، سزا یافتہ مجرمان کے تبادلے، جرائم کے خلاف تعاون، ماحولیات اور توانائی منصوبوں کے فریم ورک ایگریمنٹ اور منشیات اور ورکرز ریکروٹمنٹ کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے دوران خاتون اول کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کے لیے بھی جائیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>