لاہور، ٹیسٹ کرکٹر کے گھر پر ڈکیتی، ڈاکوؤں نے بیٹے پر اسلحہ تان لیا

لاہور کے علاقے کینال روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہنے والے قومی ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کے گھر پر ڈکیتی کی واردات ہو گئی۔ دوران واردات ڈاکوؤں نے ان کے بیٹے پر اسلحہ تان لیا اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اعزاز چیمہ نے نجی چینل سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کی رہائشگاہ کینال روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہے، وہ آج گھر سے باہر تھے کے اس دوران 6 مسلح ڈاکوؤں نے ان کے سامنے والے گھر میں ڈکیتی کی اور اسی دوران ان کی اہلیہ بھی گھر پہنچ گئیں۔

اعزاز چیمہ نے بتایا کہ ان کی بیوی اور بیٹا مارکیٹ سے خریداری کر کے واپس آئے تھے کہ ڈاکو بھی ان کے ساتھ ہی گھر میں گھس گئے اور بیٹے پر پستول تان کر ان کی اہلیہ سے نقدی اور قیمتی سامان بشمول موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقع سے متعلق درخواست موصول ہو گئی ہے اس پر کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>