لاہور پولیس کی قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی،گرفتار ملزم گوگی بٹ کی ضمانت منظور

لاہور، عدالت نے بدنام زمانہ ملزم گوگی بٹ کی ضمانت منظور کر لی

لاہور پولیس کی بڑی کارروائی کے نتیجے میں مبینہ ملزم گوگی بٹ کی گرفتاری زیادہ دیر نہ رہ سکی، مقامی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے اشتہاریوں کو پناہ دینے اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں نامزد خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سمیت 12ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے گوگی بٹ سمیت دیگر ملزموں کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔

پراسیکیوشن نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات، کار سرکار میں مداخلت سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں عدالت ضمانت خارج کرے عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر ملزمان کی ضمانت ایک، ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن  پولیس نے گوگی بٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا، گوگی بٹ اوراس کے ساتھیوں کیخلاف دہشتگردی، ناجائزاسلحہ اوردیگرسنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں گوگی بٹ، حاجی اشفاق اور محمد فیاض سمیت13افراد کونامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گوگی بٹ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ  پولیس نے چھاپے کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ  کی ہے۔

  • police wont have proof against him and people like him as they are partners in crimes ,if they give the proofs they themselves be apprehended and of course the judge has a family as well

  • Lohar high court {LHC} jab tab hey fikar not! Barey barey mujrim aur qatil bey khauf rahein. Jaldi inko rihaa kar diya jayega. Lekin fauj quon murda ho gai hey? Mulk ki salmiat ka baha mil gaya?


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >