کراچی، دفعہ144 کے باوجود شادی کی تقریب، دلہا کا والد اور ہوٹل منیجر گرفتار

کراچی، دفعہ144 کے باوجود شادی کی تقریب، دلہا کا والد اور ہوٹل منیجر گرفتار

کراچی کے علاقے صدر میں لاک ڈاؤن اور دفعہ144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کرانے پر پریڈی پولیس نے دلہا کے والد اور نجی ہوٹل کے منیجر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی کہ لاک ڈاؤن کے باوجود نجی ہوٹل کے نویں فلور پر 250 افراد کو شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی گئی جس پر کارروائی کرنے پر پتہ چلا کہ ہوٹل انتظامیہ نے دگنے ریٹ پر ہندو برداری کے لوگوں کو شادی کی اجازت دی ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلہا کے والد اشوک کمار اور ہوٹل کے منیجر عمیر کو گرفتار کر کے بجرم دفعہ 188 مقدمہ نمبر 2021/772کے تحت پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے مرکزی دروازے پر تالا لگا رکھا تھا جبکہ اندر شادی کی تقریب چل رہی تھی جس میں 250 کے قریب لوگ شامل تھے۔

پولیس کی کارروائی کے دوران دلہا دلہن کو لیکر باراتی فرار ہو گئے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>