الیکشن ترمیمی آرڈینس جاری، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا

آرڈیننس کے تحت الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (1) 94 اور سیکشن 103 میں ترمیم کر دی گئی، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ كا حق مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن کا ترمیمی آرڈینس جاری کر دیا۔

سیکشن 94 ون کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ كا حق دیا گیا ہے، آرڈینس کے مطابق الیکشن کمیشن نادرا یا کسی اور اتھارٹی یا ایجنسی کی تکنیکی معاونت سے عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے قابل بنائےگا۔

سیکشن 103 کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ووٹ ڈالنےکے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدنےکا بھی پابند ہوگا۔

آرڈیننس سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت سے متعلق شق کو بدلا گیا ہے۔

آرڈیننس سے الیکٹرونک ووٹنگ، بائیو میٹرک تصدیقی مشینوں کے لیے پائلٹ منصوبوں کی شقوں کو بدلا گیا ہے۔

  • میڈیا کو موت پڑتی ہے اچھی خبر دینے میں
    اگر یہ کسی کا قتل یا ڈکیتی ہوتی تو یہ بی بی چیخ چیخ کر
    ٥٠ بار اپ کو بتاتی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >