پہاڑوں میں کائی اور گھاس کھا کر 6 ماہ تک زندہ رہنے والی گمشدہ خاتون مل گئی

47 سالہ خاتون جو گزشتہ 6 ماہ سے لا پتا تھی اس خاتون کو ایک پہاڑی علاقے سے برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق یہ واقع امریکی ریاست میں پیش آیا جہاں اتفاقیہ طور پر 6 ماہ سے گمشدہ خاتون کو ڈھونڈھ لیا گیا۔

اس خاتون نے صرف گھاس اور پہاڑوں کے کائی زدہ پانی پر گزارا خود کو زندہ رکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 نومبر کو خاتون کی گاڑی جنگلات میں کام کرنے والے ملازمین کو ملی جس کے بعد ملازمین نے انہیں ڈھونڈھنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، کئی دن تک ان کی تلاش جاری رہی مگر کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

کئی سراغ رساں اور ریسکیو کے ملازمین انہیں ڈھونڈتے رہے لیکن جب صرف ناکامی کا سامنا ہوا تو کچھ دن کے بعد تلاش کا عمل روک دیا گیا۔

تاہم کچھ دن پہلے خاتون کا سراغ لگانے کے لیے پھر سے کوشش کی گئی تو اس دوران علاقے میں ایک تباہ شدہ ڈرون ملا۔
سارجنٹ اور ڈرون کا پائلٹ جب ٹینٹ کے نزدیک پہنچے تو دیکھا کہ خاتون نے وہاں رہائش اختیار کر رکھی ہے۔

خاتون اس ویران علاقے میں ایک ٹینٹ کے اندر محض گھاس اور کائی کھا کر زندگی گزار رہی تھیں جب کہ کچھ دور دریا سے پانی پیتی تھیں۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں دماغی صحت کے حوالے سے بھی کچھ مسائل درپیش ہیں۔

  • نیوز میں اتنی تفصیل نہیں جتنی ان صاحب نے لکھ دی ہے

    پاکستانی کا لعنتی رپورٹنگ کلچر

    جبکہ ٹویٹ میں لکھا ہے خاتون اپنی مرضی سے رہ رہی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >