پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ 10 مئی تک چلانے کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کو 10 مئی شام 6 بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت یاسمین راشد، اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

اجلاس میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے ویکسینیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کو 10 مئی شام 6 بجے تک برقرار رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

فیصلہ سول سیکرٹریٹ میں کوروناوباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا تاکہ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے گھروں میں عید مناسکیں

راجہ بشارت کے بیان کے مطابق 10 میی شام 6 بجے سے 15 مئی صبح 6 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہو گی۔

اجلاس میں شریک چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>