وزیر اعظم کی ننگے پاؤں روضہ رسول ﷺ پر حاضری پر پی پی صوبائی وزیر کا ردعمل

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کی ننگے پاؤں درِ مصطفیٰ ﷺ پر حاضری کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا یہ عمل قابل تعریف ہے۔

ناصر حسین شاہ نے سیاسی مخالف عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ننگے پاؤں مقدس سرزمین پر حاضری دینا ایک اعزاز ہے۔ ہم تو مانگتے ہی اسی در سے ہیں اور یہ ہی در ہمارے لیے مسلسل رحمتوں کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی اگر سو دفعہ بھی یہ اعزاز بخشے تو ہمیشہ ننگے پاؤں حاضری دوں در خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر۔ یہ عمل قابل تعریف ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان ننگے پاؤں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دے چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن سے کچھ عرصہ قبل عمرہ پر گئے تو انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر ننگے پاؤں حاضری دی ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >