وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب : سعودی میڈیا کی بھرپور کوریج

وزیراعظم کا دورہ سعودی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب وہاں کے ذرائع ابلاغ کیلئے خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا، سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم عمران خان کے جدہ کے دورے اور وہاں سعودی قیادت کے ساتھ ان کی ملاقات کو خصوصی کوریج دی،دورے کے حوالے سے اخبارات کی شہ سرخیوں اور مضامین میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری کے وسیع تر امکانات کو اجاگر کیاگیا۔

اخبارات نے پاک سعودی تعلقات کو سدا بہار دوست اور سدا بہار اتحادیوں کی شہ سرخیوں کی زینت بنایا، سعودی عرب کے سب سے بڑے انگریزی روزنامے عرب نیوز نے اپنے صفحہ اول پرشائع کی جس میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے سرکاری دورے کے ساتھ نئے تجارتی دور کے دروازے کھول رہے ہیں ۔

سعودی اور دنیا بھر کے میڈیا کا عمران خان کے دو مضامین میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے تاریخی پہلوؤں کو اجاگر کیاگیا ، ایک مضمون میں دفاع، انسداد دہشت گردی اورمعیشت وثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو چار بڑے ستون قراردیاگیا ۔

دیگر مضمون میں سابق سعودی سفارتکار ڈاکٹر علی عواد اسیری نے اس اعتماد کااظہار کیاکہ وزیراعظم کے دورے سے پاکستان میں سعودی عرب کے بیس ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں خصوصا گوادر میں آرامکو آئل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کیمپلیکس پر کام شروع ہونے کا امکان ہے۔

دی سعودی گزٹ نے بھی دورے کو سرفہرست بنایا، دیگر بین الاقوامی میڈیا نے بھی خصوصی کوریج دی۔

وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان ننگے پاؤں مدینہ منورہ پہنچے، گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

دنیا بھر میں سربراہانِ مملکت اور غیر ملکی مہمانوں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جاتا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران ان کے استقبال کیلئے بچھایا جانے والا کارپٹ جامنی رنگ کا تھا،سعودی عرب کے صحراؤں میں جامنی پھول خوبصورتی کو نکھارتے ہیں اسلئے عمران خان کے استقبال کیلئے سعودی وزیر ثقافت نے رائل ایئرپورٹ پر جامنی کارپٹ بچھوایا،شہزادہ محمد بن سلمان نے استقبال کیا،دیگرتقریبات میں بھی جامنی کارپٹ ہی تھا۔

  • سر ھمیں زکواۃ، صدقات، خیرات، عطیات، چندہ، نذرانہ، ہدیہ، فطرانہ، نقدی کے ساتھ ساتھ راشن ، پرانے کپڑے، پلاسٹک، لوہا، لیلن، ٹِین، ڈبا، چھان بُورا روٹی ٹکر سب چاہئے ۔ عمران نیازی عرف نیا پاکستان
    ہاہاہا ڈوب مرو یوتھیوں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >