عید کا چاند کب نظر آئے گا؟ فوادچوہدری نے پیشنگوئی کردی

عید کب ہوگی؟ چاند کب نظر آئے گا؟ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی چھوڑدی لیکن کیلنڈر نہ چھوڑا اور ایک بار پھر پیشنگوئی کردی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت سائنس کے بنائے کیلنڈر کے مطابق شوال کا چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگرچہ عید الفطر کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے، تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور ایپ کے مطابق شوال کا چاند 13 مئی کو نظر آئے گا جب کہ عیدالفطر 14 مئی 2021 کو ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اس سے قبل وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر تھے، اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اور ان کے درمیان چاند کے مسئلے پر اکثر تنازعہ رہتا ہے ، اور رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل ہی وزارت سائنس کی جانب سے چاند کی رویت کا اعلان کردیا جاتا تھا

بعدازاں مفتی منیب الرحمان کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے فارغ کرکے ان کی جگہ بادشاہی مسجد کے امام و خطیب مولانا ابوالخبیر کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی بنادیا گیا ہے اور کچھ عرصہ بعد فوادچوہدری کو بھی وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے ہٹاکر ذمہ داریاں شبلی فراز کو دیدی گئی تھیں اور فوادچوہدری کو وزیراطلاعات مقرر کردیا گیاتھا۔

  • پاکستانی عید یا رمضان کو جو چاند نظر آتا اسے تو آندھا بھی دیکھ سکتا ہے۔ اسکے لیے کسی کمیٹی کی کیا ضرورت ہے؟ ہر کوئی چاند دیکھتا ہے۔ حکومت کو صرف اعلان کرنا چاہیے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >