کامیاب جوان پروگرام سے خواجہ سرا بھی مستفید

حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کامیابی سے جاری ہے، اس پروگرام کے تحت اب خواجہ سرا بھی مستفید ہوسکیں گے کیونکہ قرض کے اجرا کے لیے صنفی فرق بھی ختم کردیا گیا ہے، نوجوان مرد اور خواتین سمیت اب خواجہ سرا کو بھی قرض فراہم کیا جارہاہے۔

پروگرام کے تحت روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں جس کی وجہ سے حکومت نے اب تک دیے گئے قرض کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کرلیا، اس خصوصی پروگرام نے قرض کے اجرا کے لیے صنفی فرق بھی ختم کیا تو خواجہ سرا سونیا ناز کی پریشانی بھی آسان ہوگئی۔

خواجہ سرا سونیا ناز کامیاب جوان پروگرام سے قرض لینے والوں میں شامل ہیں، انہوں نے10 لاکھ روپے قرض لے کر اپنا کاروبار شروع کردیا،خواجہ سرا سونیا ناز کا کہنا تھا کہ ہمیں خاندان اور معاشرے کی جانب سے نظرانداز کیا گیا، ہم ناچ گانے کے بجائے با عزت زندگی گزانا چاہتے تھے۔

سونیا کا مزید کہنا تھا کہ فیشن ڈیزائننگ جنون تھا لیکن وسائل کی کمی رکاوٹ تھی، خبروں میں کامیاب جوان کےبارے میں پتا چلاتوقرض کیلئے اپلائی کیا، قرض ملنےپراپنے با عزت روزگار کا خواب پورا ہونےپرخوشی ہے،حکومتی سطح پر مردیاعورت کےعلاوہ تیسرےآپشن کے بارے میں سوچا نہیں جاتا،سونیا ناز نے وزیراعظم کا شکریہ ادا بھی کیا۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ سرا کی کہانی ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی،عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سونیاناز کامیاب جوان پروگرام سے قرض لینے والی پہلی خواجہ سرا ہیں، حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کا مقصد ہی کمزور طبقے کی خوشحالی ہے، کئی خواتین قرض اسکیم سے کاروبار شروع کرکے اپنے خاندان کا سہارا بن گئیں، کوشش ہے سونیا ناز کی طرح ہر طبقے کے تمام افراد کی زندگی بدل سکے۔

عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوان بزنس ماڈل بتائیں، حکومت کاروبار کی فراہمی میں تعاون کرے گی، فنڈ کی دستیابی کیلئےوزیرخزانہ شوکت ترین سےمشاورت کاعمل مکمل ہوچکاہے، آئندہ چند ماہ میں بڑی تعدادمیں قرضوں کی تقسیم کامنصوبہ بنایا گیا، کامیاب جوان پروگرام میں قرض کی حد بڑھنے کے حوصلہ افزانتائج سامنے آئیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>