اسد عمر کی بحریہ ٹاؤن کی جانب سے زمینوں پر غیر قانونی قبضے کی مذمت

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بحریہ ٹاؤن اور سندھ پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر زمینوں پر غیر قانونی قبضے کی مذمت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے کراچی میں مختلف گوٹھوں میں زبردستی قبضے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ جس میں مبینہ طور پر سندھ پولیس بھی بحریہ ٹاؤن کے ہمراہ تھی، تاہم اس حوالے سے سندھ حکومت یا بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ "سندھ سے تشویشناک خبریں آ رہی ہیں کہ قدیم گوٹھوں میں دہائیوں سے رہنے والے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور الزام عائد کیا جارہا ہے کہ یہ کام بحریہ ٹاؤن سندھ حکومت کے تعاون سے کررہا ہے”۔

انہوں نے اس حوالے سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ”سندھ حکومت کو فوری وضاحت کرنی چاہئے۔ اگر حقیقت ہے تو تمام ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے”۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے ٹاؤن کے اردگرد موجود جگہ کو دیہاتیوں سے خالی کرواکر اپنے قبضے میں لینے کیلئے پرائیویٹ گارڈز اور پولیس کی مدد سے آپریشن کیا گیا جس میں فائرنگ کےدوران ایک شہری زخمی بھی ہوگیا تھا۔

  • PM or call it Federal Government will have to interfere in Sindh, bring Governor rule, make an effective Governor not this useless gutter Imran Ismail, who can work not just want to live his life on one song and move of his fat belly. Mr.Asad if you fail to convince for the Governor rule in Sindh I thing just forget next term.

  • Featured Content⭐

    24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    >