الیکشن کمیشن کو انتخابی اصلاحات سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر تحفظات

الیکشن کمیشن کو انتخابی اصلاحات سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر تحفظات

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات سے متعلق جاری کردہ صدارتی آرڈیننس پر تحفظات تاحال برقرار ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئندہ انتخابات الیکٹرک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کروانے اور اس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹنگ کا حق دینے کیلئے حکومت نے جو صدارتی آرڈیننس جاری کیا اس کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ان تحفظات پر مشاورت کیلئے عید کے بعد اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں صدارتی آرڈیننس کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد اس معاملے پر الیکشن کمیشن اپنے تحفظات کو حکومت تک پہنچائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے ، ووٹنگ بذریعہ الیکٹرک ووٹنگ مشینوں کے کروانے سے متعلق قوانین کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتو ں کے تحفظات بھی سامنے آئے ہیں۔

  • ان سب حرام خوروں کو فارغ کرو الیکشن کمیشن سب سے بڑا فراڈ ھے الیکشن کمیشن آور تمام ممبران کو آر اوز سمیت فارغ کیا جائے کیونکہ یہ مافیاز کبھی صاف اور شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا ھے

  • اليکشن کميشن کو چاہيے کے کام کرے اور اورسيز پاکستانيوں کو ووٹ ڈالنے دے نون ليگ کی غلامی سے باہر آئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >