حج وعمرہ کے خواہشمند حضرات کیلئے خوشخبری، سعودی حکومت کا اہم اعلان

حج وعمرہ کے خواہشمند حضرات کیلئے خوشخبری، سعودی حکومت کا اہم اعلان

اس سال حج کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری، سعودی وزارت حج وعمرہ کا گرین سگنل

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے سخت احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) کے ساتھ اس سال حج آپریشن کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ حرمین شریفین کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل کے مطابق وزارت حج و عمرہ مکمل توجہ اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کا انعقاد کرے گی۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال بھی حفاظتی تدابیر کے ساتھ کے ساتھ حج کے انعقاد کا اعلان کیا۔ وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کےآپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، زائرین کی صحت وسلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے۔

سعودی وزارت نے یہ بھی کہا کہ وہ غیر ملکی عازمین حج کو بھی خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب عرب میڈیا کا خیال ہے غیر ملکی زائرین کو اجازت دینے کے حوالے سے تفصیلی اعلان جلد متوقع ہے اور امکان ہے کہ کرونا کے سنگین خطرات کا سامنا کرنے والے ممالک سے زائرین کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گزشتہ روز وزارت حج و عمرہ نے بیان جاری کیا کہ امسال اس مقدس فریضے کی ادائیگی کیلئے عازمین کا ویکسین لگوانا کورونا سے محفوظ یا صحتیاب ہونا ضروری ہے۔ صحت سے متعلقہ ادارے صورت حال پر اور بالخصوص عازمین کی صحت پر نظر رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث سعودی عرب کی زمینی اور فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے حج کو محدود کرتے ہوئے صرف ایک ہزار مقامی عازمین کو ہی حج کی اجازت دی گئی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >