متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 4 ممالک پرسفری پابندیاں عائد کردیں

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ سے اپنے ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے پاکستان سمیت 4 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکومت نے پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال پر 12 مئی سے سفری پابندی عائد کی ہے جس کے تحت ان ممالک سے کوئی بھی مسافر پرواز یو اے ای نہیں جاسکے گی۔

تاہم ٹرانزٹ پروازیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جبکہ یو اے ای سے ان ممالک کو پروازیں بھی معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

واضح ہو کہ ا س سے قبل برطانیہ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے مختلف سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش، فلپائن اور کینیا سے صرف ان مسافروں کو برطانیہ جانے کی اجازت ہوگی جو برطانیہ یا آئرلینڈ کے شہری ہوں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>